Ban Pakhi By Farah Bukhari
Farah Bukhari is a famous Digest Writer, She has written many quality content in Digest.
Her Novel is worth Reading
ویملا کماری؛ ایک امیر کبیر باپ کی بیٹی جو اپنی سوتیلی ماں کی حرکتوں اور باپ کی بے رخی کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر ایسا انتہائی فیصلہ کرتی ہے جو اس کی زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے ۔
رافع محمد؛ ایک بنگلہ دیشی گھبرو جوان جو بنگلہ دیشی تاجر ابوصالح کا خاص آدمی ہے ابوصالح کی شہرت خاصی متنازع ہے اس پر اسمگلنگ کے کئی کیسز بھی ہیں لیکن ابوصالح نے رافع سے کبھی بھی کوئی غیر قانونی کام نہیں کروایا ۔
لیکن اب ابوصالح چاہتا ہے کہ رافع محمد ایک لڑکی کو اغوا کر کہ بحفاظت تن کونا آئی لینڈ لے جائے کچھ عرصے کے لیے اور لڑکی بھی وہ جو ابوصالح کے حریف دھرمیشور کی بیٹی ہے رافع محمد کام سے انکار کر دیتا ہے لیکن جب اسے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی خود اپنی مرضی سے اغوا ہو رہی ہے تو وہ اس کام کی حامی بھر لیتا ہے ۔
آخر لڑکی اپنے آپ کو کیوں اغوا کروانا چاہتی ہے؟کیا رافع محمد لڑکی کو بحفاظت تن کونا آئی لینڈ لے جا سکے گا کیونکہ ان کی منزل کا راستہ سندر بن سے ہوکر گزرتا ہے جہاں گھنے جنگلات میں باگھ(آدم خور ٹائیگر)شیر گدھ ہیں، مگرمچھوں سے بھرا سمندر ، خطرناک سانپ، زہریلے کیڑے مکوڑے ، انسان کو سالم نگل جانے والی دلدلیں اپنے پھن پھیلائے ارد گرد بکھری ہوئی ہیں اور یہ پر خطر سفر دونوں کو تن تنہا طے کرنا ہے
جنگلی جانوروں کے علاؤہ کچھ نامعلوم افراد بھی ان کی تاک میں بیٹھے ہیں✨
اب آتے ہیں رویو کی طرف تو ناول بہترین تھا مصنفہ نے جس مہارت سے سندر بن کے واقعات کی منظر کشی کی ہے مجھے لگ رہا تھا کہ میں بذات خود اس لانچ میں سفر کر رہی ہوں اپنے ارگرد کبھی باگھ محسوس ہوتا تو کبھی کوبرا
کردار نگاری بہترین تھی خاص طور پر رافع محمد کو جیسے فرح نے قلمبند کیا قسم سے I got butterfly in my stomach نہایت ہی بہادر ، باکردار ، ذہین بندہ تھا 😭🤧
اس ناول میں جو ٹائم ٹو ٹائم plot twist آئے انہوں نے ناول کو چار چاند لگا دیے بہت ہی mind-blowing plot twist تھے
ناول میں سنسی خیزی حد سے زیادہ تھی اب اگلے لمحے میں کیا ہو جائے کوئی آیڈیا ہی نہیں تھا
PDF Novel Link
Enjoy Reading!!

0 Comments