Sach Hae Novel By Sadaf Rehan Gellani
Sadaf Rehan is a famous Digest Writer, She has written many quality content in Digest.
Her Novel is worth Reading💕💕
اس کہانی کا مین کردار عمائزہ ہے جو اپنے تایا کی فیملی کے ساتھ رہتی ہے تایا کی فیملی کا برتاؤ اس کے ساتھ بہت ہتک آمیز ہے گھر میں دادی کا سوا کسی کو اس سے کوئی لگاؤ نہیں ہے
عمائزہ اپنے والدین کی وجہ سے خاندان بھر کی ناراضگی نفرت جھیل رہی ہے عمائزہ کی ماں اسے پیدائش کے فوراً بعد چھوڑ کر چلی جاتی ہے جبکہ اس کے والد بھی بیٹی کو خاندان والوں کے حوالے کر کہ بیرون ملک چلے جاتے ہیں عمائزہ تن تہنا ہی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے
شروعات میں کہانی بہت بکھری ہوئی لگے گی کیونکہ ناول میں بہت سارے کردار ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ سب کا تعلق کیا ہے سمجھ نہیں آئے گا لیکن آہستہ آہستہ تمام کرداروں کی کہانی اور آپسی تعلق سمجھ آ جائے گا
ان کرداروں کی ادھوری کہانی نے ناول کو اور دلچسپ بنا دیا ہے
اس ناول میں مجھے عمائزہ کا کردار بہت پسند آیا لکھاری نے اسے بہت خوبصورتی سے تحریر کیا ہے عمائزہ اپنا نام و مقام اپنے بل بوتے پر بناتی ہے اور یہی چیز اس کے کردار کو اور مستحکم اور قابلِ ستائش بناتی ہے
ذکوان معید کا کردار ناول میں انجری بوسٹ کی طرح جس کے سین پڑھ کر مسکراہٹ آپ کے چہرے پر خود بخود آجائیں گی
ضرور پڑھیں بہت اچھی ناول ہے

0 Comments