Hoshruba By Naila Tariq
Naila Tariq is a famous Digest Writer, She has written many quality content in Digest.
Her Novel is worth Reading💕💕
یاقوت ہردلعزیز شخصیت کا مالک ہے لیکن ماضی میں اس سے کچھ ایسی غلطی سرزد ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ آج تک اذیت میں مبتلا ہے اور پچھتاوا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہی جارہا ہے
یاقوت کی زندگی ایک نیا انوکھا موڑ لیتی ہے جب عجوہ اس کی بہن کی نند ان کے گھر زبردستی لائی جاتی ہے عجوہ کی پراسرار شخصیت اسے پہلے ہی دن اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے عجوہ کی شخصیت کے پراسرار پہلوؤں کو کھوجتے وہ کب اس کی محبت میں مبتلا ہوتا ہے اسے اندازہ ہی نہیں ہوتا۔
کیا یاقوت کی محبت عجوہ قبول کرے گی؟عجوہ کی پراسرار شخصیت کی پیچھے آخر وجہ کیا ہے؟کیا خاندان والے اور یاقوت کی بہن عجوہ کو قبول کریں گے؟
اوور آل ناول بہت زبردست ہے روایتی ناول سے ذرا مختلف اس ناول میں مجھے عجوہ کا کردار سب سے زیادہ پسند آیا جس نے ڈرنا تو کبھی سیکھا ہی نہیں تھا اس کی اتنی بہادری نڈر پن کی وجہ سے ہی سارا خاندان اس سے خائف رہتا تھا ۔ ناول کے تمام کردار گرے تھے جس کی وجہ سے ناول پڑھنے کا مزہ دوبالا ہوگیا تھا
ان دو کردار کے علاؤہ ناول میں دو کپل اور ہیں
غازی اور (ابھی نام نہیں بتا رہی ورنہ سسپنس خراب ہو جائے گا)
یزدان اور اس کی زبردستی کی بنی ہوئی محبوبہ+ کزن نیلم
زدان صاحب عجوہ کے عشق میں گوڈے گوڈے دھنسے پڑے ہیں عجوہ کے تابڑتوڑ تھپڑ، گھونسے، خونخوار گھوریاں بھی یزدان صاحب کی محبت میں تاحال کمی نہیں لا پائے
لازمی پڑھیں بہت اچھا ناول ہے
Enjoy Reading!!

0 Comments